ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر شیخ وقاص اکرم کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کی جانب سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ایم این اے شیخ وقاص اکرم کی ن لیگ میں شمولیت کے دعوے پر سابق وفاقی وزیر نے ردعمل دیا ہے۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر جعلی قرار دے دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا کھلاڑی ہوں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا۔ واضح رہے کہ بنا انتخابی نشان کے 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے اور فتح حاصل کرنے والی تحریک انصاف کے جیتنے والے آزاد اراکین اسمبلی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ ان اراکین کی اکثریت اپنی پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی سے متعلق کوئی روک ٹوک نہ ہونے کی وجہ سے دیگر جماعتوں میں شامل ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close