نگران وفاقی کابینہ نے کس کس کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی؟ اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

جن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں ان پر کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسزہیں،سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی، 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی، 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں