ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں کتنی وزارتیں دی جائیں گی؟ اہم تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی) ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں پہلے مرحلے میں تین وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت دی جاسکتی ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت سازی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے مطالبات اور دیگر معاملات پر بات چیت آج ہوگی جس میں دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئین میں تین ترامیم پر عملدرآمد اور ٹائم فریم کی یقین دہانی پر بات ہوگی جب کہ ملاقات میں سندھ میں گورنر شپ پر بھی بات ہوگی۔ایم کیو ایم ذرائع کا بتانا ہےکہ آج کی ملاقات اہم ہے اور امید ہےکہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close