مخلوط حکومت کتنا عرصہ چلے گی؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معجزہ ہوگیا مخلوط حکومت بن گئی لیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال ہوگی۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان اور سندھ پیپلزپارٹی کو اور پنجاب (ن) لیگ کوملا، سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈرہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں، وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں