نئے حکمراں اتحاد میں کس جماعت کو کون سا عہدہ ملے گا؟تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بظاہر حکومت سازی اور شراکت اقتدار کا فارمولہ طے پا گیا ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں نئے کردار بھی شامل ہوتے جا رہے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ فارمولے کے خدوخال کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری صدر اور مسلم لیگ ن کے شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا جبکہ سپیکر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے جبکہ ڈپی سپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے ہو گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی گورنری جبکہ ن لیگ کو سندھ اور بلوچستان کی گورنری ملے گی۔ اب اس کا انحصار ن لیگ پر ہے کہ وہ سندھ اور بلوچستان کی گورنرشپ خود رکھتی ہے یا دیگر اتحادیوں کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’چیئرمین سینیٹ کے لیے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا نام فائنل کیا جا چکا ہے۔ وہ ملتان سے اپنی جیتی ہوئی نشست خالی کر دیں گے۔ تاہم مقتدر حلقوں کی یہ بھی خواہش ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنوایا جائے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close