کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سوئی گیس کی 6 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مچ ندی میں نامعلوم شرپسندوں نے 6 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ترجمان نے بتایاکہ دھماکے کے بعد سوئی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مچ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان کے مطابق مچ کے قریب متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں کوئٹہ سے مچ روانہ کردی گئیں ہیں اور جمعرات کی شام تک مرمت کاکام مکمل ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں