لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ نہیں ہوں گے انہیں آنا بھی نہیں چاہیے، اسحاق ڈار ڈالر کو ساڑھے 300پر چھوڑ کر گئے تھے، اگر وہ آئے تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معجزہ ہوگیا کہ مخلوط حکومت بن گئی، صوبوں میں آگئے،امکانات اور ممکنات کی بنیاد پر نئی حکومت بننے جارہی ہے، ناممکنات میں ہے پھر بھی حکومت صرف پونے دوسال چلے گی۔ اس کی وجوہات ہیں کہ 24ارب ڈالرقرض واپس دینا ہے 2ارب ڈالر کا ڈیپازٹ ہے، بجلی کے نرخ ہیں، آئی ایم ایف کا سیٹلمنٹ پلان ہے، مہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل زیادہ ہیں ، سب کو صوبے مل رہے ہیں ، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ حکومت بنانے جائیں لیکن ایسا نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ سسٹم کو سسٹم کے اندر آکر ٹھیک کریں، لیکن وہ چاند پر حکومت بنانے چلے گئے اب چاند پر بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔
فرسودہ نظام چل رہا ہے، نظام چلے گا لیکن حکومتیں آتی جاتی رہیں گی، میری بات بھی نظام نہیں حکومت ہے، پیپلزپارٹی وزارتوں میں نہیں آرہی، سینیٹ میں شاید یوسف رضا گیلانی آئیں گے۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میاں نوازشریف صاحب اب گھبرانا نہیں ہے، قدم بڑھائیں میاں صاحب کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہے، مریم نواز نے جیل کاٹی ٹھیک ہے ، اس کو وزارت اعلیٰ دے دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں