کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
خواجہ سہیل منصور نے حالیہ عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 250 سے الیکشن لڑا تھا،وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہو ئے ہیں۔وہ مخالف امیدوار اور ایم کیو ایم کے رہنما فرحان چشتی سے الیکشن ہار گئے تھے۔ انہیں فارم 47 کے تحت 6 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے جبکہ فرحان چشتی نے 79 ہزار 925 ووٹ حاصل کئے۔بتایا گیا ہے کہ سہیل منصور اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان سے منسلک تھے، ایم کیو ایم سے علیحدگی پارٹی کی غلط پالیسیوں سے اختلاف کا نتیجہ تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں