کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم کے ن لیگ سے مطالبات منظرعام پر آگئے۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مسلم لیگ ن سے کیے گئے مطالبات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ ہے کہ این ایف سی سے رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست منتقل کی جائے، دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو اور جس صوبے میں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخاب روکا جائے۔۔۔۔۔
۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا تیسرا مطالبہ ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ کے لیے گورنر شپ اور وزارتوں پر بھی مطالبات کر رکھے ہیں، مسلم لیگ ن نے کل کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ان سیاسی مطالبات پر فیصلہ ہوسکے گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں