اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کرنے والا سابق فوجی افسر سابق بریگیڈیئر علی نکلا جس کا کورٹ مارشل 2012ء میں ہو چکا ہے ۔۔۔ سابق بریگیڈیئر علی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا ۔۔۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ علی نامی شخص کے نام کے ساتھ بریگیڈیئر لکھنے کی ضرورت نہیں، درخواست گزار علی خان کا 2012ء میں غداری پر کورٹ مارشل ہوا بلکہ 5 سال سزا بھی ہوئی، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کورٹ مارشل ہونے کا ذکر نہیں کیا، ریاست یقینی بنائے کہ کورٹ مارشل ہوا شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں