خواجہ سعد رفیق نے صاف انکار کر دیا

لاہور(پی این آئی)اجہ سعد رفیق نے صاف انکار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 سے ضمنی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا۔پی ایم ایل این ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اب سینٹ کا الیکشن لڑیں گے جبکہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کی نشست مریم نواز کی جانب سے چھوڑنے کے باعث خالی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق اس نشست پر خواجہ سعد رفیق کے انکار کے بعد اب اس نشست سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک الیکشن لڑیں گے جو ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

دورسی طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی چار نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے چنائو پر کام شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close