ایک کا باپ وزیراعظم ایک کا صدر ہے،

اسلام آباد(پی این آئی)ایک کا باپ وزیراعظم ایک کا صدر ہے، پی ٹی آئی رہنما بھڑک اُٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ آج یہ مال غنیمت لوٹ رہے ہیں، ایک کا باپ وزیراعظم ایک کا صدر ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی نے 183 نشستیں حاصل کیں۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مجھے سپریم کورٹ آنا پڑا،

سابق آمر کا بیٹا اعجاز الحق کہہ رہا ہے مجھے اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا، کیا ایسے جھرلو الیکشن سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، میرے حلقے کو ماڈل بنا کر تحقیقات کریں۔شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بندربانٹ ہورہی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close