اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی اور چلے گی بھی، پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کو تیارہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سیاسی طور پر نظر آرہا ہے اتحادی حکومت بننے جارہی ہےن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی، جو چلے گی بھی، تحریک انصاف کہتی ہے ہم نے فلاں سے بات نہیں کرنی،تحریک انصاف اپنے نمبر پورے کرے اور حکومت بنالے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کوتیارہیں،بغیر حکومت کے معاملات آگے نہیں چل سکتے،ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ہم بھی کہہ رہے ہیں جےیوآئی کےساتھ کےپی میں دھاندلی ہوئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ22آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے،پی ٹی آئی کےکچھ حمایت یافتہ امیدوار آزاد ہی رہنا چاہتے ہیں،پنجاب میں 149نمبردرکار ہیں،جبکہ ہمارے پاس 156نمبرموجودہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں