پیپلز پارٹی میں مزید2 آزاد رکن اسمبلی شامل ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے مزید ایک ایک آزاد رکن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے دونوں ارکان نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی انتالیس سے منتخب آزاد امیدوار بخت محمد کاکڑ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو اڑتیس بہاول نگر سے منتخب آزاد رکن انعام باری پیلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔ آصف علی زرداری سے دونوں ارکان کی ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ، اعجاز جاکھرانی، صادق عمرانی، سرفراز بگٹی، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک اور جمال رئیسانی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close