حکومت کا اعلان کب ہو گا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور( پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں مخلوط حکومت سازی کا اعلان ہوجائے گا، سب نے اپنا اپنا سیاسی فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، الیکشن میں قوم نے بتادیا ہے کہ آئین کے ٹھیکے دا رکہاں کھڑے ہیں۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نے جمہوریت کا مزہ لینا تھا وہ لے لیا ہے،ایکسپائر لیڈر کا بھی مزہ لے لیا ہے، قوم نے بتادیا ہے کہ آئین کے ٹھیکے دا رکہاں کھڑے ہیں، آپ کی اوقات کیا ہے؟ دیکھیں ن لیگ کیلئے چلا رہے ہیں کہ کانٹوں کا تاج ان کے سر پر پہنا دیا ہے، لیکن کہنا یہ چاہیے کہ کانٹوں کی سیج ہے۔سب نے اپنا سیاسی فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، اگلے ایک ہفتے میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان ہوجائے گا،ابھی یہ سیاسی اور جمہوری طور پر ڈیڈ ہیں اور لاک بھی ہیں، میرے حساب سے چیئرمین سینیٹ ایک بڑے عہدے سے آئیں گے، ایک بڑے منصب سے اتر کر آئیں گے، چیئرمین سینیٹ بڑے منصب سے اترکر آئیں گے اورنیوٹرل ہوں گے، جو کہ دونوں کیلئے قابل قبول ہوگا۔ل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close