تحریک انصاف کا سابق کمشنر راولپنڈی کی فیملی سے متعلق بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این اے کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، مخصوص نشستوں کیلئے پرسوں الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 سیٹوں پر جیت چکی ہے ، بارہا کہا ہم نے قومی اسمبلی کی 180سیٹیں جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب کیا جائے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی متنازع ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close