نواز شریف نے جنرل قمر باجوہ کو خوش کرنے کیلئےاپنا سیاسی سرمایہ ختم کردیا، ن لیگی رہنما کا سنگین الزام

لاہور (پی این آئی) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے نواز شریف پر الزام عائد کیا ہے کہ قمر باجوہ کو خوش کرنے کیلئے سیاسی سرمایہ ختم کر دیا۔

انہوں نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قمر باجوہ کو خوش کرنے، توسیع دینے کیلئے اپنا 30،40 سال کا سیاسی سرمایہ ختم کر دیا، آپ لاہور سے فارغ ہو گئے، میں پیشن گوئی کر رہا تھا کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی اور لولی لنگڑی حکومت بنی تو یہ تباہی ہو گی اور 6 ماہ سے زائد نہیں چل سکے گی۔ 6 ماہ بعد ٹرمپ الیکشن جیتے گا اور پھر ایک فون کال آئے گی اور سب ختم ہو جائے گا۔ اس سے قبل منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ یہ خرابی 2014 کے دھرنے کی ہے جو سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے منتخب حکومت کے خلاف کیا،سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے عدالت اور سافٹ کو کو استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ2022 میں بھی پی ٹی آئی کو حکومت سے نکالنے کیلئے سافٹ کو کو استعمال کیا گیا، جو انتخابات میں ہوا اس کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس سے سیکھنا چاہیے، بھٹو صاحب کے ساتھ جو ہوا وہ عدالتی قتل تھا، نواز شریف کے خلاف 2مرتبہ سازش کی گئی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم نے دہشت گرد ٹی ٹی پی کیساتھ بات کی تو سیاسی جماعتوں سے کیوں بات نہیں کی جا رہی مشترکہ حکومت بنائی جائے اور سب جماعتوں کو اس میں شامل کیا جائے۔ سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہا کہ عوام نے ووٹ دیا تو پھر اسے تسلیم کیا جائے، نواز شریف کو اس وقت لیڈر شپ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نواز شریف پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم کا عہدہ دیں اور آگے بڑھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close