زمین لرز اُٹھی، پاکستان میں دوسرے روز بھی شدید زلزلہ

سوات (پی این آئی) پاکستان زلزلوں کی زد میں، مسلسل دوسرے روز کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو دوبارہ ملک کے کئی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے برفباری اور شدید سردی کے شکار سوات ریجن کے کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان دنوں پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں 2 مرتبہ زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ شب گلگت بلتستان کے اضلاع میں آنے والے زلزلے کے بعد لوئر دیر سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے بھی زلزلے سے لرز گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں سو جانے والے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا تھا، لوگ کلمہ طیبہ کا باآواز بلند ورد کرتے ہوئے برفانی سردی کے باوجود کھلے آسمان میں نکل آئے۔

گزشتہ شب لوئر دیر کے علاقوں میں آنے والے زلزلے سے چند گھنٹے قبل ملک کے مشہور سیاحتی ریجن گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ شہری برفباری اور شدید سردی کے موسم کے باوجود خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران شہری باآواز بلند کلمہ طیبہ کا بھی ورد کرتے ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 تھی، جبکہ زیر زمین گہرائی صرف 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان سے 45 کلومیٹر دور جنوب مشرق کا علاقہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران پاکستان پے درپے زلزلوں کی زد میں رہا ہے۔

16 فروری کو خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی روز آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ جبکہ 10 فروری کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے درجنوں شہر زلزلے سے لرزگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close