پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں کسی اور سیاسی جماعت کو مل سکتی ہیں یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ نے واضح کردیا

کراچی (پی این آئی) مخصوص نشستیں نہ ملیں تو تحریک انصاف کی حکمت عملی کیا ہوگی ؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے ہمیں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں اور مل جائیں گی، قانونی رخنے کی وجہ سے ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو کیا یہ پارلیمان کو ادھورا چھوڑ دیں گے، ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو وہ قومی اسمبلی میں خالی رہیں گی کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جاسکتیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close