ریحام خان کا صبر ٹوٹ گیا، کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے تیسری شادی کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

ریحام خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے خود سے عمر میں 13 سال چھوٹے مرد سے اپنی تیسری شادی کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس نے اپنے سے چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرلی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میری پہلی شادی مجھ سے عمر میں 16 سال بڑے آدمی سے ہوئی تھی اور میں نے دوسری شادی خود سے عمر میں 22 سال بڑے آدمی سے کی۔ریحام خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ خود سے چھوٹی عمر کے آدمی سے شادی کرنے والی عورتوں پر تنقید کرتے ہیں وہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟اگر میری طلاق ہوگئی تو طلاق یافتہ ہونا میرے لیے ایک ٹیگ بن گیا کیونکہ میں ایک عورت ہوں لیکن کسی مرد پر ایک سے زیادہ بار طلاق لینے یا ایک سے زائد شادیاں کرنے کے باوجود بھی کبھی کوئی لیبل نہیں لگایا جاتا۔

ریحام خان نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ مرد ایک ساتھ کئی شادیاں کریں، اگر میرے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں مجھے چھوڑنا پڑے گا۔ ریحام خان نے بتایا کہ مجھے جب مرزا بلال نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے پہلے طلاق کے کاغذات دیکھے اور پھر شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی کیونکہ میرے شوہر کی بھی مجھ سے شادی ہونے سے پہلے دو شادیاں ہوئی تھیں اور مجھ سے ان کی بھی تیسری شادی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close