عمران خان سے جیل میں ملاقات، کن 5 لوگوں کو اجازت مل گئی؟

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 5 وکلا ءکو اجازت دے دی۔ اجازت جن وکلا کو دی گئی ان میں عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل ہیں۔

عمران خان کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہ وکلاء کو دستاویزات کی بجائے ایک صفحہ تک اندر نہیں لے جانے دیا جاتا اور ملاقات کے دوران پرائیویسی فراہم نہیں کی جاتی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close