تین نام صدر عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)تین نام صدر عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے۔۔۔۔۔۔۔وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ نے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے پانچ میں سے تین ناموں کی منظوری دے رکھی ہے۔ان میں ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر ضابطہ شنواری شامل ہیں۔ اردو یونیورسٹی کی سینیٹ نے منگل کو ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر ضابطہ شنواری، ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈاکٹر ذاکر ذکریا کے ناموں کا جائزہ لیا اور 3 ناموں کا انتخاب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب صدر مملکت ان تین ناموں میں ایک کا بطور وائس چانسلر انتخاب کریں گے۔ اجلاس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء کے دور میں ہونے والے تمام سلیکشن بورڈ اور تقرریاں کالعدم قرار دے دیں گئیں جبکہ مالی بحران سے نکلنے کے لیے ہائی ایجوکیشن کمیشن کو تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔اجلاس میں ماضی کے دور میں ہونے والے سلیکشن بورڈ سے متعلق ایچ ای سی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر کہا گیا یہ معاملہ آنے والا وائس چانسلر دیکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close