ن لیگ کا پیپلز پارٹی کو صاف انکار

لاہور(پی این آئی)(ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کو صاف انکار ۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اور ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم آج شام 4 بجے اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اجلاس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے( ن) لیگ سے سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، پنجاب اور سندھ کے گورنرز مانگے تھے لیکن( ن) لیگ چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کا عہدہ دینے کیلئے کسی صورت بھی رضا مند نہیں ہے ، (ن) لیگ کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر اور قومی اسمبلی کا سپیکر پیپلز پارٹی کو دینے کیلئے تیار ہیں۔۔۔۔۔۔

گزشتہ روز ہونے والا دونوں کمیٹیوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تاہم اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ صبح ہونے والے اجلاس میں کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ، لیکن آج صبح ہونے والا اجلاس پہلے دوپہر تک ملتوی کیا گیا اور اس کے بعد اب اجلاس شام 4بجے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔پیپلز پارٹی وزیراعظم کیلئے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہے لیکن وہ وزارت لینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں