فرخ حبیب کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)فرخ حبیب کو بڑا ریلیف مل گیا۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے فرخ حبیب کو ڈسچارج کر دیا گیا۔فرخ حبیب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ فرخ حبیب کی جانب سے درخواستِ قبل از گرفتاری ضمانت واپس لے لی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں فرخ حبیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close