اسلام آباد (پی این آئی)مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیو ایم ) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ملک کے نوے فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم فرقہ واریت پھیلانے والوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک انصاف کے ورکرز نے ڈٹ جانے کی تاریخ رقم کی ، لوگوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے اور غیر آئینی طور پر الیکشن بھی التوا کا شکار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو جیل میں ڈال کر جعلی کیسز بنائے گئے اور پی ٹی آئی سے ان کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ بوجھ اٹھانے والے بنیں گے، ملک کے نوے فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں