علی امین گنڈا پور کے وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پورکو نامزد کر کے اشارہ دیا ہے کہ توڑ پھوڑ کی سیاست کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جب علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن جائیں گے تو ایک پولیس ان کی حفاظت کیلئے کھڑی ہوگی ، اور ایک پولیس جب ان کو گرفتار کرنے آئے گی تو بیک اپ پر سول آرمڈفورسز ہوں گی تصادم ہوگا، یہ تصاد م کی سیاست ملک کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چاند پر حکومت بنانے جا رہی ہے، عمر ایوب تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، وہ میرے دوست اور اچھے انسان ہیں لیکن ماضی نہ بھولیں، میرے خیال میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کیلئے علی محمد خان کا نام آنا چاہئے تھا، ان کا نام نہ آنا دکھ کی بات ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے اور ان کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close