لوئر دیر (پی این آئی ) چند ہی گھنٹوں کے بعد ملک میں دوسری مرتبہ زلزلہ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع میں آنے والے زلزلے کے بعد لوئر دیر سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے بھی زلزلے سے لرز گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئر دیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں سو جانے والے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا باآواز بلند ورد کرتے ہوئے برفانی سردی کے باوجود کھلے آسمان میں نکل آئے۔ تاحال زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں، جبکہ زلزلے کے باعث لوئر دیر اور گرد و نواح میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔ جبکہ چند گھنٹے قبل ملک کے مشہور سیاحتی ریجن گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ شہری برفباری اور شدید سردی کے موسم کے باوجود خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران شہری باآواز بلند کلمہ طیبہ کا بھی ورد کرتے ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 تھی، جبکہ زیر زمین گہرائی صرف 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان سے 45 کلومیٹر دور جنوب مشرق کا علاقہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران پاکستان پے درپے زلزلوں کی زد میں رہا ہے۔ 16 فروری کو خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی روز آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلہ آیا۔ جبکہ 10 فروری کو اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے درجنوں شہر زلزلے سے لرزگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں