پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنےوالےامیر بالاج کےقتل میں ملوث ملزم سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور ( پی این آئی) گذشتہ شب امیر بالاج کو شادی کی تقریب میں بےدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔امیر بالاج کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے جب کہ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

سنو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر حسین نامی ملزم تقریب میں 3 بار امیربالاج کے سامنے گیا، امیر بالاج کے بھائی مصعب اور سکیورٹی نے ہٹایا، شیخوپورہ کے رہائشی مظفر حسین کو تقریب میں موجود 3 گروپوں نے نوٹس کیا۔جیسے ہی امیر بالاج شادی کی تقریب سے نکلا،ملزم نے سیدھی سائیڈ سے پورا برسٹ چلایا ،لاہور ملزم مظفر حسین امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا،ملزم مظفر حسین نے 3 سے 4 شادیاں کررکھی ہیں،رپورٹ کے مطابق ملزم مظفر حسین نے ایک روز قبل ہی نیا موبائل فون اور سم خریدی،پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم مظفر حسین کے موبائل کی فون سم کراچی کی رہائشی خاتون لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی۔

امیر بالاج کے قتل کا افسوسناک واقعہ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والا کے 32 سالہ بیٹے کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والے نا معلوم حملہ آور نے امیر بالاج پر فائرنگ کردی، شادی کی تقریب میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے امیر بالاج سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس دوران امیر بالاج کی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close