کمشنرراولپنڈی کو کتنے میں خریدا گیا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو نیویارک میں 3 کمروں کے اپارٹمنٹ اور 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے، اس ڈرامے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہے، کمشنر کے الزامات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، لیاقت چٹھہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت مبینہ دھاندلی کے الزامات لگائے، ہم ان الزامات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے کہ جب ہارتی ہے تو لوگوں کو خرید کر سازشیں کرتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمشنر راولپنڈی کو نیویارک میں 3 کمروں کے اپارٹمنٹ اور 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا، اس ڈرامے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close