پی ٹی آئی کا کمشنرراولپنڈی کے سنگین الزامات سے متعلق بڑا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان خصوصاً ان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

جیل منتقلی کی درخواست کے باجود محترمہ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کیخلاف بنی گالہ میں قید رکھنے اور پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو نہایت غیرمعیاری، مہلک اور زہریلا کھانا دیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کے تمام پابندِ سلاسل قائدین اور سیاسی کارکنان کےبنیادی حقوق بحال کرنے اور ان سے قانون کے مطابق برتاؤ کا مطالبہ کیا گیا۔برگیڈئر (ر) اسلم گھمن اور احمر رشید بھٹی سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کیلئے جبراً لاپتہ کئے جانے کے تازہ سلسلے کی شدید مذمت، کورکمیٹی نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر ان کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close