کتنے فیصد پاکستانیوں نے ملک کو غیر محفوظ قرار دیدیا؟ہوشر با انکشاف

ویب ڈیسک (پی این آئی) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41 فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا۔سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔سروے میں 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ کہتے نظر آئے اور کہاکہ آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔سروے 3 سے 18 جنوری 2024 کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے رائے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close