تین آزاد امیدوار استحکام پاکستان میں شامل ہو گئے

لاہور (پی این آئی) ملک بھر میں عام انتخابات کےنتائج آنے کے بعد آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ شروع جاری ہے ۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونےوالوں میںپی پی دو سو چھیانوے سے اویس دریشک، پی پی دو سو ستر سے زاہد اسماعیل اور پی پی اکیانوے سے غضنفر عباس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے لیے سہولت مرکز قائم کر رکھا ہے۔آزاد امیدوار سیاسی جماعت کے سربراہ کا خط اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close