اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علما اسلام نظریاتی نے انتخابی اتحاد میں تحریک انصاف کیساتھ چلنے کااعلان کردیا جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا گل نصیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس نظام پراعتماد پیدا کیا جائے۔
جس کیلئے ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنمابیرسٹرگوہرنے کہا کہ ملکی معیشت اورحالات کو بہتر کرنےکیلئےمل کرآگے بڑھیں گے،ہم رابطے جاری رکھیں گے،اورمشترکہ کوششیں کریں گے۔اس موقع رہنماپی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا کہ پوراالیکشن متنازعہ ہوگیا ہے،کمشنر راولپنڈی کےبیان سےواضح ہوگیاکہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے،ان انکشافات کی انکوائری ہونی چاہیے،کراچی اورکوئٹہ جائیں گے،بندکمروں کےفیصلوں کااختیارکسی کونہیں دیں گے۔اسدقیصرنے کہاکہ منصوبہ بندی سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا،ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں،جو بھی وزیراعظم ہمارےعلاوہ وزیراعظم بنا وہ جعلی ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں