پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں سوشل میڈیاایپ ایکس( ٹویٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کا اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

 

 

 

 

ترجمان پی ٹی اے نے سوشل میڈیاایپ ایکس( ٹویٹر) کی بندش پر جاری بیان میں معطل سروس کی وجوہات بتانےسےگریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ سےرجوع کیاجائے۔یادرہے کہ پاکستان بھر میں ایکس سروس18 فروری کی شب 10 بجے معطل ہوئی تھی تاہم گزشتہ شام6 بجے کے قریب بحال ہوئی لیکن کچھ ہی دیر کے بعد دوبارہ معطل ہو گئی ۔ایکس( ٹویٹر) کی سروس مجموعی طور پر تقریباً گزشتہ 48 گھنٹوں سے سے معطل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close