ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت کتنی تھی؟ لوگوں میں خوف وہراس

گلگت(پی این آئی)گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

 

 

 

 

گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، دیامر،گانچھے اور کھرمنگ میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔زلزلےکے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، بعض علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی۔زلزلےکے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close