ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کو مانسہرہ میں کامیاب قرار دیدیا گیا

مانسہرہ(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 40 مانسہرہ پر دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے امیدوار ہی کامیاب قرار پائے۔

 

 

 

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 40 مانسہرہ میں 173 پولنگ اسٹیشنزکی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار شاہ جہاں یوسف کو ہی دوباہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔حلقے کے 173 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں سردار شاہ جہاں یوسف کے 43 ہزار 14 ووٹ نکلے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے 42 ہزار 918 ووٹ حاصل کیے۔الیکشن کمیشن حکام نے دوبارہ گنتی کے بعد پی کے 40 کا فارم 47 بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے پی کے 40 مانسہرہ کے نتیجے پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا اور دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close