لاہور(پی این آئی)نومنتخب رکن اسمبلی محمد ادریس اور کاشف نوید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سےنومنتخب آزاد ارکان محمد ادریس اور کاشف نوید نے ملاقات کی، دونوں نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر امیر مقام، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ اور ملک احمد خان بھی موجود تھے، شہباز شریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباد دی۔یاد رہے کہ محمد ادریس این اے 12کوہستان سے آزادامیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے،کاشف نوید پی پی 242بہاولنگر سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں