نئی حکومت، پیپلز پارٹی کا کیا کردار ہو گا اور یہ کون طے کرے گا؟

کراچی(پی این آئی)نئی حکومت، پیپلز پارٹی کا کیا کردار ہو گا اور یہ کون طے کرے گا؟پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہےکہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا طے کرنا چاہیے کیونکہ ملک نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لہٰذا سڑکوں پر نکلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک میں قانون موجود ہے، الیکشن ٹربیونل بھی موجود ہیں،

سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہوگا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ یہ بلاول فیصلہ کریں گے، حکومتی تشکیل کے لیے بات چیت جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close