اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست، سپریم کورٹ نےحکم دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔۔۔۔۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ بینچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ درخواست گزار علی خان کہاں ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار نے تو 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی اپیل کر دی تھی۔
کورٹ ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ درخواست گزار سے نوٹس کی تعمیل کے لیے فون اورایڈریس پر رابطے کی کوشش کی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے درخواست دائر کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، یہ کیا محض تشہیر کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی؟درخواست گزار کو کسی بھی طرح پیش کریں، یہ کیس چلائیں گے، درخواست گزار نے درخواست دائر کرتے ہی خود میڈیا پر جاری کر دی۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواست ٹیلی وژن کے لیے دائر ہوئی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، عام طور پر درخواست دائر ہوتے ہی میڈیا پر جاری نہیں ہو جاتی، درخواست گزار سے بذریعہ فون دوبارہ رابطہ کریں، اس طرح سے سپریم کورٹ کا مذاق نہیں بنایا جا سکتا،
کیا پتہ درخواست گزار نے خود درخواست فائل کی بھی یا نہیں، کیا پتہ بعد میں آ کر درخواست گزار کہہ دے کہ میں نے واپس نہیں لی۔۔۔۔۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بذریعہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کو لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت آج ہی درخواست گزار کے آنے پر ہو گی۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کی استدعا کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں