فارم 45 لے کر آجائو فیصلہ ہوجائیگا، ریحانہ ڈار کا خواجہ آصف کو بڑا چیلنج

سیالکوٹ (پی این ائی)عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے ، آپ نے میڈیا کو کہا کہ آپ نے فارم45 دیکھےہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خواجہ آصف کو چیلنج ہے کہ فارم45 لیکر کچہری چوک آجائیں، وہاں میڈیا اور عوام اکٹھے ہوجائیں گے ، دنیا دیکھے گی سچا کون اور جھوٹا کون ہے۔ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر رہنما ن لیگ خواجہ آصف فارم 45 لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کہ آپ نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close