حکومت میں شامل ہونے سے متعلق پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت میں شامل ہورہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری پوزیشن وہی ہے جو کل تھی ، ابھی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، کل ہماری میٹنگ ہونی ہے اس میں اپنی اپنی تجاویز سامنے آئیں گی،اگر اس میں کوئی تبدیل شدہ تجویزآتی ہے تو اس پر کل بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں آج تک کابینہ میں شمولیت کے امکان کو مسترد کرتا ہوں، پیپلز پارٹی ہمیشہ غیر آئینی راستوں کو روکنے کی بات کرتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت اوروفاق کو خطرات سے متعلق باتیں قیاس آرائیاں ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کے علاوہ اور کوئی راستہ ہی بھی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close