پی ٹی آئی سے اتحاد ہوا یا نہیں؟ فضل الرحمان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوا اور نہ فوری مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان پہاڑ حائل ہے، جسے عبور کرنا آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو سیٹیں ملنے اور انتخابی دھاندلی پر تحفظات ہیں، سیاسی لوگ مذاکرات اور مسئلے کے حل سے انکار نہیں کرتے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا، نہ فوری طور پر کوئی مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہے، ہمیشہ عزت دی ہے، ہم نے ان کے سامنے بھی اچھے انداز میں اپنے تحفظات رکھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان 12سال کا اختلاف رہا ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔