حکومت کسے ملنی چاہیے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) جماعت اسلامی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف 25 فروری کو جمہوریت بچاؤ آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسی کو ملنی چاہیے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا، دنیا میں پہلے الیکشن پھر حکومت بنتی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں پہلے حکومت بنتی ہے پھر الیکشن ہوتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد ملک میں پرامن ماحول ہوتا ہے لیکن یہ واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے بعد انتشار و فساد میں اضافہ ہوتا ہے۔ بالجبر مسلط کردہ حکومت چلنے والی نہیں ہوگی۔سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں پولرائزیشن میں اضافہ ہوا کیونکہ عوام کچھ فیصلہ کرتے ہیں اور نتائج کچھ اور آتے ہیں، 2024 ء کا الیکشن آلودہ اور بدنام ترین الیکشن تھا کیونکہ مردم شماری ہی غلط کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close