ایک اور آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(پی این آئی)بلوچستان سے منتخب آزاد رکن اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 کچھی بولان سےکامیاب ہونے والے عاصم کردگیلون نے شہبازشریف سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ شہبازشریف نے عاصم کرد اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک با د دی اور کہا کہ گوادر سمیت پورے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں دانش اسکول بنائیں گے، نوجوانوں کولیپ ٹاپ،آئی ٹی اور ہنر سکھا کر کامیاب بنائیں گے۔

اس موقع پر عاصم کر د نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے اور سیلاب متاثرین کی مدد پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوازشریف اور ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کو ترقی دی، بلوچستان کےعوام کوتعلیم صحت اورترقی میں آگےبڑھتادیکھنا چاہتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستا ن نوازشریف کے دل کے بہت قریب ہے ۔ اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close