جن حلقوں میں نتائج کو چیلنج کیا گیا ان حلقوں کا آڈٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے تجویز دی ہے کہ جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن اُن کے نتائج کا آڈٹ کرے، آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد کی صورت حال کا تقاضا ہے الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے، معاملے کی تکنیکی تحقیقات کرائی جائے،پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز ،بیلٹ پیپرز اکاونٹ بیگ، جاری بیلٹ پیپرز کی کاونٹر فوائل کو دیکھا جائے۔فافن نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے کا جائزہ لیا جائے،دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے۔فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے، الیکشن کمیشن فارمز 45کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں