پی ٹی آئی کو مرکز میں حکومت بنانے کی پیشکش کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) ترجمان مسلم لیگ (ن) کے پی اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 نشستیں ہیں تو مرکز میں حکومت بنالے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے شیخ چلی اور الف لیلوی داستانوں سے باہر نکل نہیں پارہے ہیں، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟ جس کو تمام جماعتیں فراڈقرار دے چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں، پی ٹی آئی ہر الیکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لیکر میڈیا پر محلے کی ماسیوں کی طرح رونا دھونا شروع کردیتی ہے۔اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہو تو ہمت کرکے اس کارنامے کا نام لیکر بتائیں، پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومتی تاریخ ناکامیوں، بربادیوں اور عیاشیوں سے بھری پڑی ہے۔تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ کا الزام ہے، ان کو کسی پر فراڈ کا الزام زیب نہیں دیتا، کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم 2گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں