اسلام آباد ( پی این آئی ) نامزد وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ہیں، علی امین گنڈا پور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 113 اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 43 پر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں کامیاب ہونے والے 93 امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ان کامیاب امیدواروں میں پیپلزپارٹی کے 2، جے یو آئی ف کے 3 اور باقی تمام آزاد امیدوارہیں، تمام آزاد امیدواروں سے کہا گیا ہے وہ آئین کے آرٹیکل 106 کی شق 3 کی ذیلی شق C کے تحت نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پی پی پی کے کامیاب امیدواروں میں پی کے 112 سے احمد کریم کنڈی، ڈی آئی خان اور پی کے 115 ڈی آئی خان سے احسان اللہ خان شامل ہیں، جے یو آئی ایف کے امیدواروں میں پی کے 114 ڈی آئی خان سے سابق اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان، پی کے 111 ڈی آئی خان سے آفتاب حیدر اور پی کے 32 کوہستان لوئر سے سجاد اللہ شامل ہیں جب کہ کے پی اسمبلی میں واپس آنے والے آزاد امیدواروں میں ثریا بی بی، فتح الملک، شرافت علی، علی شاہ، اختر خان، فضل حکیم خان، امجد علی، حبیب الرحمان، سلطان روم، گل ابراہیم خان، محمد یامین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محمد انور، اعظم خان، ہمایوں خان، شفیق اللہ، عبید الرحمان، لیاقت علی، حامد الرحمان، شکیل احمد، مصویر خان، ریاض خان، سید فخر جہاں، عبدالکبیر خان، فضل حق، سجاد اللہ، محمد ریاض، تاج محمد، منیر حسین ، زبیر خان، نائی منیر سواتی، زاہد چن زیب، اکرام اللہ، نازی احمد، راجہ علی، مشتاق غنی، اکبر ایوب، ارشد ایوب، ملک عدیل، رنگیز احمد، عاقب اللہ، عبدالکریم، فیصل خان، مرتضیٰ خان، زرشاد، طفیل انجم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اسی طرح عامر فرزند، محمد ظاہر، عبدالسلام، طارق محمود، افتخار علی، احتشام علی، خالد خان، ارشد علی، افتخار اللہ، فضل شکور خان، محمد عارف، محبوب شیر، محمد اسرار، محمد عدنان، محمد سہیل، عبدالغنی، سمیع اللہ، شیر علی، سید قاسم علی شاہ، مینا خان، فضل الٰہی، زر عالم، محمد ادریس، خلیق الرحمان، مین محمد عمر، اشفاق احمد، آفتاب عالم، شفیع اللہ، شاہ ابو تراب، اورنگزیب خان، علی حیدر، محمد خورشید، سجاد، ضیاء اللہ، پختون یار، نیک محمد، جوہر محمد، ہشام انعام اللہ، طارق سعید، محمد عثمان، آصف علی اور عجب گل بھی نوٹی فکیشن اجراء والے امیدواروں میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں