اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے الزام لگایا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے، نیویارک میں اوورسیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ نے بہت بڑا الزام لگایا، ان کے ماضی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، لیاقت چٹھہ نے 20 سال فیصل آباد میں نوکری کی،کرپٹ ترین مجسٹریٹ تھے، لیاقت چٹھہ کی جہاں بھی پوسٹنگ تھی کرپشن کی، ریٹائرمنٹ کےقریب پیسا لےکر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر جھوٹا الزام لگایا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے جیت جاتے ہیں تو فیئر الیکشن، ہار جائیں تو الزامات لگاتے ہیں، پنڈی کےکمشنر کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے، امریکا کے شہر نیویارک میں اوورسیز کے ذریعے ان کو فلیٹ دیا گیا ہے، لیاقت چٹھہ کا نام ای سی ایل پر ڈال کر انکوائری کی جائے، لیاقت چٹھہ کو آخری پوسٹنگ 5 کروڑ روپے لےکر عثمان بزدار نے دی تھی۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےگزشتہ روز بھی 9 مئی 2 کرنےکی کوشش کی مگر ناکام ہوئے، علی امین کو اس لیے نامزدکیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 9 مئی میں ملوث ہے، ان کا ایجنڈا ہے پاکستان رہے یا نہ رہے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت ملک کو مستحکم بنانے اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے مل کرکام کرے، پی ٹی آئی والے جہاں جاتے ہیں لوگوں کو خرید کر ایسے گھناؤنے کام کرتے ہیں، مولانا نےکہا تھا عدم اعتماد میں آپ ساتھ دیں بہت لوگ ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نےکہا تھا اگر سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم بنوں گا، سادہ اکثریت نہیں ملی، نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے لیے نامزدکیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو پانچ سال پورے کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں