پشاور (پی این آئی) آزاد حیثیت میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، آزاد حیثیت میں جیتنے والے 2 نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں