سابق کمشنر راولپنڈی کے عملے کے اہم رکن کےگھر چھاپہ

راولپنڈی (پی این آئی)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا ہے۔چھاپے کے دوران گھر میں موجود اشفاق تارڑ کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔ان کا کہنا ہے کہ اشفاق تارڑ محکمۂ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔دوسری جانب رابطہ کرنے پر علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close